World

ابوظبی کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، حکام کی تصدیق

ابوظبی کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، حکام کی تصدیق
۱۱ گھنٹے پہلے

متحدہ عرب امارات کے حکام نے ابوظبی کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

 

حکام کے مطابق واقعہ الظفرہ کے علاقے میں پیش آیا جو سعودی عرب کی سرحد کے قریب ہے، جہاں پلانٹ کے باہر موجود ایک جنریٹر میں آگ لگ گئی۔ 

 

بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈیولوجیکل سیفٹی لیول مکمل طور پر محفوظ ہیں اور براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

 

یہ پلانٹ متحدہ عرب امارات میں بجلی کی پیداوار کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو ملک کی تقریباً 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں