Pakistan

سہیل آفریدی کی اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی

سہیل آفریدی کی اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی
۱۱ گھنٹے پہلے

انی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 26 نمبر چونگی پر روک لیا گیا جس پر اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔ 

اسلام آباد پولیس سے تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ تم پاکستان کو توڑنا چا رہے ہو، تم ساڑھے 4 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیوں روک رہے ہو۔ 


وزیراعلیٰ نے پولیس افسر سے مطالبہ کیا کہ راستہ کھولو! وزیراعلیٰ کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ 

پولیس نے 26 نمبر چونگی پر کنٹینرز لگا دیئے، رکاوٹیں کھڑی ہونے سے ایئرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک بہاؤ میں مسلسل خلل سے موٹروے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں