Pakistan

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرے گا: وزیراعظم

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرے گا: وزیراعظم
۸ گھنٹے پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ہر قیمت ادا کرے گا۔ 

 

انہوں نے اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کے زیر اثر مبینہ دہشتگرد پراکسی عناصر سے معصوم شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان کے معاون ڈھانچوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

 

انہوں نے بھارت کی بلااشتعال اور متکبرانہ جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور متوازن ردعمل کو اجاگر کیا۔ 

 

وزیراعظم نے قومی خودمختاری، امن اور استحکام کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں