World

اسرائیل میں میری مقبولیت زیادہ،وزیراعظم کا انتخاب لڑ سکتا ہوں۔ٹرمپ

اسرائیل میں میری مقبولیت زیادہ،وزیراعظم کا انتخاب لڑ سکتا ہوں۔ٹرمپ
۸ گھنٹے پہلے

امریکی صدر نے ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے مذاقاً کہا ہے کہ صدارت کے بعد اسرائیل جا کر وزارتِ عظمیٰ کا انتخاب بھی لڑ سکتا ہوں۔ 

میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میں میری مقبولیت انتہائی زیادہ ہے، اس وقت اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد ہے، میں تو وہاں وزیرِ اعظم کے لیے بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ شاید یہ سب کرنے کے بعد میں اسرائیل چلا جاؤں اور وہاں کا وزیرِاعظم بننے کی کوشش کروں، آج صبح میرے پاس ایک پول آیا، جس میں میری مقبولیت 99 فیصد تھی۔ 

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران سے متعلق بڑھتی کشیدگی پر اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران نیتن یاہو کا دفاع بھی کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلی عوام اپنے وزیرِ اعظم کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کر رہے

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں