World

کاکروچ جنتا پارٹی کا بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ

کاکروچ جنتا پارٹی  کا بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ
۳ گھنٹے پہلے

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے میڈیکل امتحانات منسوخ کرنے اور لاکھوں طلبا کا مستقبل خراب کرنے پر بھارت کے وزیر تعلیم دھرمندرہ پردھان کے خلاف آن لائن مہم کا آغاز کردیا ہے۔ 

ابھیجیت دیپکے نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اب اصلی کام کرنے کا وقت آگیا ہے جس میں ہم سب دھرمندرہ پردھان کا استعفا مانگے گیں جس کے لیے آپ آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب زیادہ سے زیادہ نمبرز پر سائن کریں اور اسے سپورٹ کریں۔ 

کاکروچ پارٹی کے بانی نے ویڈیو میں کہا کہ یہ سسٹم کی غلطی تھی جس کے باعث 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خراب ہوا ہے، اور نیٹ کے طلبا نے خودکشی کی ہے۔ 

کاکروچ جنتا پارٹی کے لیڈر ابھیجیت دیپکے نے اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنے چاہنے والوں سے کہا تھا کہ آپ سب لوگ اس پارٹی کے لیے جتنا سپورٹ دکھا رہے ہیں، اس سے کہیں نہ کہیں چیزیں بدل رہی ہیں اور بہت سے لوگ اس پر بات کر رہے ہیں۔ 

اپنے ویڈیو پیغام میں ابھیجیت دیپکے نے ایک اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے اہم امتحان نیٹ (Neet) کا پرچہ لیک ہونے پر 17 طالب علموں نے حال ہی میں خودکشی کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ 17 لوگ وہ تھے جو مستقبل میں ڈاکٹر بن کر لوگوں کی جان بچاتے مگر خود اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ 

کاکروچ جنتا پارٹی کے فاؤنڈر ابھیجیت دیپکے نے بھارت کے وزیرِ تعلیم سے اس واقعے کے بعد استعفا کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ سسٹم کی غلطی کے باعث ہمارے ملک کے طلبہ خودکشی کر رہے ہیں مگر ابھی تک انہوں نے اپنا عہدہ نہیں چھوڑا۔ 

انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے سپورٹرز سے مطالبہ کیا کہ تمام لوگ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھارت کے وزیر تعلیم کا استعفا مانگیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں