World
بھارت،گائے،بچھڑے،اونٹ کی قربانی غیر قانونی قرار،مقدمات کی دھمکی
بھارت کے دارالحکومت دہلی کی حکومت کی وزارت ترقی نے عیدالاضحیٰ کے لیے خطوط جاری کیے ہیں جن کے مطابق ممنوعہ جانوروں کی قربانی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔
دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا نے کہا کہ عید پر گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’عوامی مقامات، گلیوں اور سڑکوں پر قربانی کی اجازت نہیں ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کپل مشرا نے کہا، ’قربانی کے بعد کچرے کو گٹروں، نالیوں یا عوامی مقامات پر پھینکنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔ قربانی صرف مجاز جگہوں پر کی جا سکتی ہے۔