Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
۱۷ دن پہلے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل ، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا کر دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 71پیسےفی لیٹر اضافہ کردیاگیا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 311روپے 73پیسےسےبڑھکر 313 روپے 44 پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ 


لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92 روپے سے بڑھکر 275.54 روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10پیسے اضافہ کیاگیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں