Pakistan
میہڑ: انڈس ہائی وے کے قریب گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
میہڑ میں انڈس ہائی وے پر پیٹرول پمپ کے قریب ایک گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔