World

مودی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے

مودی حکومت  نے کاکروچ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے
۱ منٹ پہلے

مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی، اس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے۔ 

پارٹی کی آن لائن مہم کو چند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالو کیا ہے، ہزاروں نوجوانوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ 

پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے کا کہنا ہے کہ ہیکنگ اور بندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔ بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق ابھیجیت دپکے نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میرا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ 

بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اور پیپر لیک پر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کی مہم چلائی تھی۔ 

ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں