Sports

پاکستان کرکٹ بورڈ کاچاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین

پاکستان کرکٹ بورڈ کاچاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین
۳ گھنٹے پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ 

چاچا کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔ 

چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ 

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج دوسرے ون ڈے میچ میں چاچا کرکٹ کو آنر پیش کرے گا۔ 

پی سی بی چاچا کرکٹ کو اپنا مہمان بنائے گا اور ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی اختتامی تقریب میں بھی چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں