Entertainment

زندہ اورخیریت سے ہوں،انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں،طاہرہ سید

زندہ اورخیریت سے ہوں،انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں،طاہرہ سید
۷ گھنٹے پہلے

معروف غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال اور خرابیٔ صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

 

وائرل افواہوں کے بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

 

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور نیویارک میں اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔ 

 

انہوں نے مداحوں کی دعاؤں، محبت اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

 

گلوکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات کی تصحیح میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

دوسری جانب معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی طاہرہ سید کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے گلوکارہ کا وضاحتی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

 

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال سے متعلق افواہیں تیزی سے پھیل رہی تھیں، جنہیں خود گلوکارہ نے مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں