Pakistan
مری ، ہوٹل پر چھاپہ،جسم فروشی میں ملوث 10 مرد وخواتین گرفتار
مری پولیس نے سرحد ویو ہوٹل نزد لاری اڈہ پر کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث 10 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرم اور ان کی ٹیم بلال ذاکر ٹی ایس آئی نے ریڈ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں مختلف جرائم اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں، جسم فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مری پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔