Breaking News

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا
۴ دن پہلے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور آسمان پر گہرے بادل چھا گئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی کر دی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

 

شہریوں نے خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھایا جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے دوران معمول کی سرگرمیاں اور آمدورفت بھی جاری رہی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نالہ لئی اور دیگر نشیبی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور بارش کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں