ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں گمراہ نہ ہوں،پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گمراہ نہ ہوں، اگر ان کا کوئی سیاسی مطالبہ ہے تو سیاسی جدوجہد کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے تمام اراکین کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری راستہ موجود ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں اور اپنے مطالبات کو اپنے منشور میں شامل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس منشور کے ساتھ ایکشن کمیٹی سیاسی جماعت بنا کر انتخابات میں حصہ لے۔ اگر کشمیر کے لوگ انہیں منتخب کرتے ہیں تو وہ اسمبلی میں جا کر آئین میں تبدیلی لے آئیں۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ وہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گمراہ نہ ہوں اور کسی کے ہاتھوں کا کھلونا نہ بنیں۔ اگر کوئی سیاسی مطالبہ ہے تو اس کے لیے سیاسی جدوجہد کی جائے۔