Pakistan

کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پاکستان کیلئے11 کاروباری منصوبےمنتخب

کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پاکستان  کیلئے11 کاروباری منصوبےمنتخب
۱ منٹ پہلے

برطانیہ کے تعاون سے کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پاکستان کے لیے 11 کاروباری منصوبے منتخب کیے گئے ہیں۔

 

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے لیکن یہ جدت اور صلاحیتوں سے بھی بھرپور ملک ہے۔

 

برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ان منصوبوں کا تعلق توانائی، ٹرانسپورٹ، ویسٹ مینجمنٹ، زراعت اور گرین فنانسنگ سے ہے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پروگرام پاکستان میں سرمایہ کاری کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔ اب تک اس پروگرام کے ذریعے تقریباً 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری متحرک کی جا چکی ہے۔

 

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق منتخب کمپنیوں کو 5 ماہ تک مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ یہ منصوبے اکتوبر 2026 میں عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں