Pakistan

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان
۳ دن پہلے

ملک میں آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے سابقہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

 

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں