Sports

پاکستان کو خواتین کے دو بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو خواتین کے دو بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی
۹ گھنٹے پہلے

پاکستان کو خواتین کے دو بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی ہے۔

 

پاکستان میں پہلی بار مسلسل دو خواتین کے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے، جبکہ مقابلوں کا آغاز 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگا۔

 

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کا کہنا ہے کہ خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

 

ان کے مطابق ان ٹورنامنٹس کے ذریعے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔

 

پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر اسما خاور نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹس عالمی ٹینس میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں