Sports

بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو اننگز اور 300 رنز سےشکست

بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو اننگز اور 300 رنز سےشکست
۸ گھنٹے پہلے

بھارت نے افغانستان کو واحد ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 300 رنز سے شکست دے دی۔

 

نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 564 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

 

کپتان شبمن گل 126 اور کے ایل راہول 100 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سائی سدھرسن اور رشبھ پنت نے بھی 81، 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

 

افغانستان کی جانب سے محمد سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ضیاءالرحمان اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس میں رحمت شاہ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

بھارت کی جانب سے مانو ستھر نے 6، پرسدھ کرشنا نے 3 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

فالو آن کے بعد افغانستان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بہتر آغاز کرتے ہوئے 42 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، تاہم وہ ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو کر صرف 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 

واشنگٹن سندر نے 4، کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ مانو ستھر اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں