Breaking News

محاذ چھوڑا ہے نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا،ایرانی صدر

محاذ چھوڑا ہے نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا،ایرانی صدر
۱۱ منٹ پہلے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ نہ محاذ چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی ترجیح ملک کی سلامتی اور عوام کا امن ہے، جبکہ سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو اہم ستون ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا اور کسی بھی خطرے کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اتحاد اور دانشمندی کے ساتھ ایران اس آزمائش سے بھی کامیابی کے ساتھ نکلے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں