Pakistan

سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
۴ منٹ پہلے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 

سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں