Sports
امپائرپاکستان کیخلاف میچز میں بھارت کے حق میں فیصلے دیتے ہیں،خوشدل
پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلوں کے دوران سازگار امپائرنگ اور میچ سے متعلق فیصلوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
خوشدل شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کے خلاف میچز کے دباؤ اور جذبات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچز کے دوران کئی فیصلے بھارت کے حق میں جاتے ہیں، جن میں امپائرنگ کے فیصلے اور بعض میچ سے متعلق انتظامی فیصلے شامل ہوتے ہیں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتوحات خاص طور پر ان چیلنجز کے باوجود زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سب کے باوجود جب پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو وہ لمحہ انتہائی خوشگوار ہوتا ہے۔