Sports

پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی تصدیق

پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی تصدیق
۱۴ گھنٹے پہلے

پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کوشاں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے حکام کو جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔

 

جنوبی کوریا وہ پہلی ٹیم ہوگی جو 24 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کا آغاز کرے گی۔

 

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچز جولائی میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

 

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کے مطابق سیریز کا حتمی شیڈول آئندہ دو سے تین روز میں طے کر لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں