Sports

امریکا،سینیگال فٹبال ٹیم کی سخت چیکنگ کی ویڈیو وائرل

امریکا،سینیگال فٹبال ٹیم کی سخت چیکنگ کی ویڈیو وائرل
۱۲ گھنٹے پہلے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والی سینیگال کی قومی فٹبال ٹیم کی مبینہ سخت سیکیورٹی چیکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

 

یہ ویڈیو ایک معروف افریقی فٹبال صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی، جس کے بعد اس پر مختلف حلقوں میں بحث شروع ہو گئی۔

 

ویڈیو میں سینیگال کے کھلاڑیوں کو ٹیم کی جرسیوں میں ہوائی اڈے کے رن وے پر اپنے سامان کے قریب کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سیکیورٹی اہلکار ان کی تلاشی لیتے نظر آتے ہیں۔

 

ویڈیو کے ایک حصے میں ایک کھلاڑی اپنے بازو پھیلائے کھڑا ہے جبکہ ایک اہلکار سیکیورٹی ڈیوائس کے ذریعے اس کی تلاشی لیتا دکھائی دیتا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کھلاڑیوں کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے قبل کی گئی۔

 

تاہم اس ویڈیو پر سینیگال فٹبال فیڈریشن، فیفا یا امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں