Sports

شندور میں پولو فیسٹیول کا آغاز

شندور میں پولو فیسٹیول کا آغاز
۱ گھنٹے پہلے

چترال میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر بادشاہوں کے کھیل پولو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق تین روزہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خیبر پختونخوا کے گورنر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پولو فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان اور دنیا بھر سے سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

مقابلوں میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاحت کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ سڑکوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت اور قومی شاہراہوں کے ادارے سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں