Pakistan
لکی مروت: مسجد کے قریب دھماکہ،2 بچیاں جاں بحق، 8 زخمی
لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں 2 بچیاں جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 بچیاں جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد امدادی اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، شواہد اکٹھے کیے اور موقع پر موجود افراد سے بیانات لینے کے علاوہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات کے تعین کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔