Pakistan
مہاجرین نشستوں میں ردوبدل صرف کشمیر اسمبلی ہی کر سکتی ہے، ثناء اللہ
مشیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں میں ردوبدل صرف کشمیر کی اسمبلی ہی کر سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہونے جا رہا ہے اور وہاں منتخب ہو کر آنے والے نمائندے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے فیصلے کر سکتے ہیں، تاہم مہاجرین کی نشستیں بڑھانے یا کم کرنے کا کوئی انتظامی فیصلہ ممکن نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس حوالے سے آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ اپنی رائے دے چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک محدود ہوتا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان کے سامنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق سہیل آفریدی نے ملاقات کے دوران صرف خیبر پختونخوا کے مسائل اور عوامی امور پر گفتگو کی تھی۔