Pakistan
باجوڑ: ترغاؤ میں آئی ای ڈی دھماکہ،ایک شخص جاں بحق
باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے ترغاؤ میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترغاؤ میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں 60 سالہ شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوئے، جن کی لاش خار ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
ڈی ایس پی سعید الرحمن کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق شخص کی شناخت شہزادہ میاں ولد زر سید میاں کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ڈی ایس پی کے مطابق ترغاؤ برنگ میں پیش آنے والے دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔