World
بھارتی فضائیہ کا AN-32 طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا ایک AN-32 طیارہ ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق یہ حادثہ جورہاٹ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر پیش آیا، جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران تکنیکی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق سینئر فضائیہ حکام بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔