World

ایران: سزائے موت کے 139 قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان

ایران: سزائے موت کے 139 قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان
۱ منٹ پہلے

ایران نے سزائے موت کی سزا پانے والے 139 افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان علی اصغر جہانگیر نے بتایا کہ ملک میں پہلی بار سزائے موت کے 139 قیدیوں کو معاف کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ معافی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی ہے۔

 

ترجمان کے مطابق معاف کیے گئے افراد کے خلاف کسی نجی شکایت کنندہ کی موجودگی نہیں تھی اور نہ ہی ان کا تعلق کسی سنگین سیکیورٹی نوعیت کے جرائم سے تھا۔

 

علی اصغر جہانگیر نے مزید کہا کہ ان قیدیوں نے دورانِ قید اچھے رویے کا مظاہرہ کیا، پشیمانی ظاہر کی اور جیل میں اصلاحی عمل سے گزرے، جس کے بعد وہ معافی کے معیار پر پورا اترے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں