World

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر
۱ منٹ پہلے

انڈین حکومت نے نائب چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق 30 جون سے ہوگا۔

 

انڈین وزارتِ دفاع کے مطابق موجودہ آرمی چیف جنرل اوپیندر دیویدی اسی روز ریٹائر ہو جائیں گے۔

 

وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف کے عسکری کیریئر سے متعلق تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نے کھڑک واسلہ میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تربیت حاصل کی اور دسمبر 1986 میں آرمرڈ کور میں کمیشن حاصل کیا۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنے نمایاں فوجی کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف آپریشنل اور اسٹریٹیجک ذمہ داریاں انجام دیں۔

 

وہ ہائر کمانڈ کورس اور نیشنل ڈیفنس کالج کے گریجویٹ بھی ہیں جبکہ انہوں نے پیرس میں کمانڈ اینڈ سٹاف کورس بھی مکمل کیا، جو ان کے وسیع عسکری وژن اور جدید دفاعی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں