Sports
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی شائقین کی سٹیڈیم صفائی کی روایت برقرار
جاپان کے مداحوں نے سٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں بھی برقرار رکھا۔
کھیلوں کے مقابلوں میں جاپانی شائقین میچ کے بعد سٹیڈیم کی صفائی کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کے دوران ڈیلاس سٹیڈیم آرلنگٹن میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد بھی جاپانی شائقین نے اپنی اس روایت کو برقرار رکھا۔
جاپانی شائقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور میچ کے بعد صفائی کرنا کھلاڑیوں، سپورٹرز اور سٹیڈیم کو عزت دینے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آنا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ سٹیڈیم میں اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔