Business
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود11.5 فیصد پر برقرار
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔
اس سے قبل گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ مئی میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔