Business
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ اور 10 گرام ریٹس میں نمایاں گراوٹ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں منگل کے روز 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 360 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 575 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 104 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر پر آ گیا ہے۔