Business
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مجموعی طور پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 949 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 871 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 79 ہزار 541 پوائنٹس کی نچلی سطح اور 1 لاکھ 80 ہزار 507 پوائنٹس کی بلند سطح بھی دیکھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 24 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔