Pakistan
فیلڈ مارشل نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پر صبر و تحمل کے ساتھ کامیاب سفارتکار ثابت ہوئے ہیں، اور دونوں محاذوں پر وہ سرخرو رہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی توازن اور ملکی مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے، اور امید ہے کہ یہی قیادت معاشی محاذ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کامیاب ہوگی۔