Pakistan

بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید توسیع، 24 جولائی تک بندش برقرار

بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید توسیع، 24 جولائی تک بندش برقرار
۱ منٹ پہلے

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔

 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کے سول اور فوجی دونوں طیاروں پر فضائی پابندی اب 24 جولائی کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی 16 جون شام 5 بج کر 50 منٹ سے نافذ ہے اور اب اس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

 

پاکستانی حکام کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا مقصد موجودہ سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں