Pakistan

پنکی گینگ کیلئےکام کرنے والے 2 مبینہ ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

پنکی گینگ  کیلئےکام کرنے والے 2 مبینہ ملزمان گرفتار، منشیات برآمد
۱ منٹ پہلے

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پنکی گینگ کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر بوٹ بیسن کے قریب کی گئی۔ اسد رضا نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے۔

 

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر پنکی گینگ سے منسلک تھے، جبکہ ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

 

اس سے قبل تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ انمول پنکی کے موبائل فون سے بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد حاصل ہوا، جس میں تقریباً 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا، رقوم وصولی سے متعلق سیکڑوں اسکرین شاٹس، 13 ہزار روابط اور 42 ہزار کال لاگز شامل تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد اور برآمد شدہ شواہد کی بنیاد پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں