Pakistan
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس او اور اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 7 مارچ کو ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر مطمئن نہیں تھے اور انہوں نے اس فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت دی تھی۔