World
اسرائیلی کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے،16افراد جاں بحق
اسرائیل باز نہ آیا اور جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر فضائی حملے کر دیے۔
لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق نبطیہ پر اسرائیلی فضائی بمباری میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر گزشتہ رات شدید ترین اسرائیلی بمباری کی گئی، جس میں متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان میں فوجی تعیناتی کے حوالے سے اسرائیل اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس میں لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا ذکر بھی شامل ہے۔