World
اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، فوری اطلاق شروع
اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق جنگ بندی کا آغاز لبنان کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے ہونا تھا اور اب دونوں فریقین کو جنگ بندی کی حالت میں سمجھا جا رہا ہے۔
اس معاہدے میں امریکا اور قطر نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، جہاں امریکا نے اسرائیل جبکہ قطر نے ایران کے ساتھ رابطوں کے ذریعے مذاکرات کو آگے بڑھایا۔
اسرائیلی ذرائع نے عبرانی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، تاہم اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں بفر زون میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔
دوسری جانب اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اگر حزب اللّٰہ کی جانب سے دوبارہ حملے کیے گئے تو اس کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔