World
جنوبی لبنان میں جھڑپیں:اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ لیفٹیننٹ ڈور گیڈالیا بن سیمحون بھی شامل ہیں، جو 52ویں بٹالین اور 41ویں بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم تصدیق کی ہے کہ یہ اہلکار جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔