Sports

میگوئل نئےقوانین کی خلاف ورزی پر ریڈ کارڈ حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی

میگوئل نئےقوانین کی خلاف ورزی پر ریڈ کارڈ حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی
۲ گھنٹے پہلے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون ایک غیر معمولی صورتحال میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

ترکی کے خلاف گروپ میچ کے دوران المیرون نے گفتگو کرتے وقت اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپ لیا، جسے مبینہ طور پر نئے کھیل قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

 

یہ واقعہ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پیش آیا جب المیرون ترکی کے کھلاڑی میرت مولدر سے بات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران مولدر نے فوراً قریبی آفیشل کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

 

بعد ازاں وی اے آر نے معاملے کا جائزہ لیا، جس کے بعد ریفری ایوان بارٹن نے المیرون کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

 

ریڈ کارڈ کے باوجود اس وقت پیراگوئے کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جو ٹیم نے میچ کے اختتام تک برقرار رکھی۔

 

اس فیصلے کے بعد فٹبال حلقوں میں بحث جاری ہے، تاہم قوانین کے مطابق ریفری اور وی اے آر کے اقدام کو درست قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں