Sports

گوتم گمبھیر نے “فکسر” اور “غدار” کہا،سریشانت کا دعویٰ

گوتم گمبھیر نے “فکسر” اور “غدار” کہا،سریشانت کا دعویٰ
۱۷ منٹ پہلے

سابق بھارتی فاسٹ بولر سریشانت نے انکشاف کیا ہے کہ 2023ء میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے ایک میچ کے دوران ان کی موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

 

سریشانت کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے گوتم گمبھیر کو باؤنسر کروایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا۔

 

سریشانت نے دعویٰ کیا کہ گوتم گمبھیر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں “کنٹرول” کر سکتے ہیں اور مبینہ طور پر نامناسب الفاظ استعمال کیے۔ ان کے مطابق جب انہوں نے گمبھیر سے ان کی خیریت پوچھی تو انہیں دوبارہ “فکسر” اور “ملک کا غدار” کہا گیا۔

 

یہ بیان سامنے آنے کے بعد بھارتی کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم گوتم گمبھیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں