Sports

ناصر اقبال اور نور زمان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں

ناصر اقبال اور نور زمان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں
۲۹ منٹ پہلے

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان ایشین ڈبلزسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

 

ملائشیا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ملک ملائیشیا کے امیشن راج چندرن اور جوآخم چوا کو 0-2 سے شکست دی۔

 

25 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پاکستان کی جوڑی نے 8-11 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

پاکستانی جوڑی اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور ان کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں