Breaking News

اسلام آباد کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج کی حامل رہی ہیں،ایرانی صدر

اسلام آباد کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج کی حامل رہی ہیں،ایرانی صدر
۱ منٹ پہلے

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کے کردار کو سراہنا اور حالیہ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد کی سفارتی کوششیں قابلِ ذکر اور مثبت نتائج کی حامل رہی ہیں۔

 

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے “تسنیم” کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے روانگی سے قبل پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی کوششیں “قابلِ ذکر” تھیں اور ان سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد صرف پاکستان کے تعاون کو سراہنا ہی نہیں بلکہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینا بھی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شقوں پر بین الاقوامی قوانین اور ایران کے جائز حقوق کے مطابق عمل ہو رہا ہے۔

 

ایرانی صدر کے مطابق معاہدے پر مکمل عملدرآمد خطے کے متعدد چیلنجز کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور ایسے وقت میں استحکام پیدا کر سکتا ہے جب بعض اسلامی ممالک کے خلاف اسرائیلی حملوں اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دورے کے دوران ہونے والی بات چیت میں تجارت، معیشت، ثقافت، سلامتی، دفاع اور وسیع تر علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں