World

متحدہ عرب امارات میں پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز
۲۲ گھنٹے پہلے

متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید قومی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں جوڑا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو ملکی نقل و حمل، تجارت اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

افتتاحی تقریب میں شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے سٹیشن کا افتتاح کیا۔

 

حکام کے مطابق عوام کے لیے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے دستیاب ہو گی۔ اس روٹ پر سفر کا دورانیہ صرف ایک گھنٹہ 45 منٹ رکھا گیا ہے۔ ابتدائی کرایہ 55 درہم جبکہ پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور الذید میں نئے اسٹیشن بھی فعال کیے جائیں گے۔

 

اسی طرح الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع کی جائے گی، جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

 

اماراتی حکام کے مطابق یہ منصوبہ ملک بھر میں سفر کو آسان بنانے، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں