آئی اے ای اےمعائنہ کاروں کو اجازت دینے کا ارادہ نہیں،اسماعیل بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری مقامات پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو آنے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے کوئی ملاقات نہیں کی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کا ردعمل “انسان کی ثابت قدمی کی کہانی” ہے اور یہ اقدام دفاع، وقار اور قومی غیرت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس جنگ کا اصل مقصد ایران کی تہذیب کو ختم کرنا تھا، تاہم اب اس کا رخ بدل کر منجمد ایرانی اثاثوں کے ذریعے امریکی کسانوں کو مالی فائدہ پہنچانے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کو مجموعی طور پر ان فنڈز کے استعمال پر کسی پابندی کا سامنا نہیں ہے اور اس کے مطابق ایرانی اثاثے مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کیے جائیں گے۔