Sports

سعود شکیل کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

سعود شکیل کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت مشکوک
۵ گھنٹے پہلے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بائیں ہاتھ کے بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کے اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق ان کی انجری سے صحت یابی کے عمل پر کام جاری ہے جبکہ ان کے ممکنہ متبادل کے طور پر ایک مڈل آرڈر بیٹر کو کیمپ میں طلب کیا جا رہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں مجبوراً مزید تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں۔

 

سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی فٹ نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

 

محمد رضوان کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ریڈ بال کیمپ جاری ہے اور قومی کھلاڑی آج ایل سی سی گراؤنڈ میں منظرنامہ میچ کھیلیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں