Pakistan
شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پیارے بھائی شاہد اختر اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ایچ-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
شاہد اختر کے انتقال کی خبر کے بعد مداحوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔