Sports
شاداب خان کا وائیٹیلٹی بلاسٹ کیلئے لنکاشائر لائٹننگ سے معاہدہ
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کی معروف ٹی ٹوئنٹی ٹیم لنکاشائر لائٹننگ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان 2026ء وائیٹیلٹی بلاسٹ کے باقی ماندہ میچز میں لنکاشائر کی نمائندگی کریں گے۔
27 سالہ شاداب خان کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو انجری کے باعث سیزن کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔
پاکستانی اسٹار فوری طور پر ٹیم کو جوائن کریں گے اور لیسٹرشائر فاکسز کے خلاف آئندہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
شاداب خان کی شمولیت سے لنکاشائر کو آل راؤنڈ کارکردگی، اسپن باؤلنگ اور جارحانہ بیٹنگ میں اضافی مضبوطی حاصل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔